Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
19 - 99
ایمانیات  و  عقائد
اللہ عَزَّ وَجَلَّ 
سوال: 	کیااللہ عَزَّ وَجَلَّ کا کوئی شریک ہے؟ 
جواب:  جی نہیں ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اکیلا ہے،  اس کا کوئی 	شریک نہیں ۔
سوال: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کب سے ہے اور کب تک رہے گا؟ 
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
سوال: تمام جہان والوں کو کس نے بنایا؟ 
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے تمام جہان والوں کو بنایا۔
سوال: سب کو پالنے والا کون ہے؟ 
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ سب کو پالنے والاہے۔
سوال: سب کو رِزق کون دیتا ہے؟ 
جواب: اللہ عَزَّ وَجَلَّ سب کو رزق دیتا ہے۔
سوال: کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی کوئی صفت بُری ہو سکتی ہے؟ 
جواب: ہر گز نہیں ! بری صفت عیب ہے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ہر عیب سے پاک ہے۔
٭… ٭… ٭