کیا یا بھول کر، چھپ کر کیا یا ظاہر ہو کر، اور میں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتاہوں اُس گناہ سے جس کو میں جانتاہوں اور اُس گناہ سے جس کو میں نہیں جانتا (اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! ) بے شک تو غیبوں کا جاننے والا اور عیبوں کا چھپانے والا اور گناہوں کا بخشنے والاہے اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت نہیں مگر اللہ کی مدد سے جو بہت بلند عظمت والا ہے۔
چھٹا کَلِمہ رَدِّ کُفْر
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ اَنْ اُشْرِكَ بِكَ شَیْـًٔا وَّاَنَا اَعْلَمُ بِہٖ وَاَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَاۤ اَعْلَمُ بِہٖ تُبْتُ عَنْہُ وَتَبَرَّأْتُ مِنَ الْكُفْرِ وَالشِّرْكِ وَالْكِذْبِ وَ الْغِیْبَۃِ وَ الْبِدْعَۃِ وَ النَّمِیْمَۃِ وَ الْفَوَاحِشِ وَ الْبُھْتَانِ وَ الْمَعَاصِیْ كُلِّھَا وَ اَسْلَمْتُ وَ اَقُوْلُ لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ
تر جمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں کسی شے کو تیرا شریک بناؤں جان بوجھ کر اور بخشش مانگتا ہوں تجھ سے ہر اس (شرک) کی جس کو میں نہیں جانتا اور میں نے اس سے توبہ کی اور میں بیزار ہوا کفر سے اور شرک سے اور جھوٹ سے اور غیبت سے اور بدعت سے اور چغلی سے اور بے حیائیوں سے اور بہتان سے اورتمام گناہوں سے اور میں اسلام لایا اور میں کہتا ہوں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) اللہ کے رسول ہیں ۔
٭…٭…٭