Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
12 - 99
اَللّٰہُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰۤی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰۤی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰۤی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّكَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌO
تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! دُرُود بھیج  (ہمارے سردار) محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم    پر اور ان کی آل پر۔ جس طرح تو نے دُرُود بھیجا  (سیِّدُنا) ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام پر اور ان کی آل پر،  بیشک توسَراہا ہوا بُزُرگ ہے۔ اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! بَرَکت نازِل کر  (ہمارے سردار) محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   پر اور اُن کی آل پر جس طرح تُو نے بَرَکت نازِل کی  (سیِّدُنا) ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کی آل پر بیشک تو سَراہا ہوا بُزُرگ ہے۔
 دُعائے ماثُورہ 
اَللّٰہُمَّ رَبَّنَاۤ  اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
تر جمہ :  اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ  ! اے ہمارے ربّ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔
خُرُوج بِصُنْعِہٖ: 
ا َلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ  (1) 
تر جمہ :  تم پر سلامتی ہو اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی رحمت۔



________________________________
 - 1    مراقی الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوی،  كتاب الصلاۃ،  فصل فی كیفیۃ ترتیب، ص۲۷۸نماز کے احکام، ص۱۸۱