اَکْبَرُط وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ط
ترجمہ: اللہ پاک ہے اورسب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ گناہوں سے بچنے کی طاقت اورنیکی کرنے کی توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے جو سب سے بلند، عظمت والا ہے۔
٭…٭…٭
دُرُوْد شریف
فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :
’’ تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرود پڑھو تمہارا دُرود مجھ تک پہنچتا ہے۔ ‘‘ (1)
٭…٭…٭
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭…٭…٭
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
دُرود اور سلام ہو آپ پر اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رسول اور آپکی اولاد اور آپکے صحابہ پر اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
دُرود اور سلام ہو آپ پر اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نبی اور آپکی اولاد اور آپکے صحابہ پر اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نور
________________________________
1 - …سنن ابی داود ، کتاب المناسک، باب زیارۃ القبور، الحدیث:۲۰۴۲، ج۲، ص۳۱۵