اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1 |
نعتِ مُصطفٰی آنکھوں کا تارا نامِ محمد دل کا اُجالا نام محمد دولت جو چاہو دونوں جہاں کی کر لو وظیفہ نامِ محمد نوح و خلیل و موسیٰ و عیسیٰ سب کا ہے آقا نامِ محمد پائیں مرادیں دونوں جہاں میں جس نے پکارا نامِ محمد پوچھے گا مولیٰ لایا ہے کیا کیا میں یہ کہوں گا نامِ محمد اپنے رضاؔ کےقربان جاؤں جس نے سکھایا نامِ محمد اپنے جمیلؔ رضوی کےدل میں آ جا سما جا نامِ محمد (مداح حبیب حضرت مولانا جمیل الرحمن رضوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی ) ٭…٭…٭