٭… ’’ بسم اللہ ‘‘ شریف کی برکات و فوائد … ٭
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1548 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ فیضانِ سنّت ‘‘ صَفْحَہ 134تا135پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :
٭… جو کوئی سوتے وقت بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط 21بار (اول آخر ایک باردرود شریف) پڑھ لے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس رات شیطان ، چوری ، اچانک موت اور ہر طر ح کی آفت وبلا سے محفوظ رہے۔
٭… جو کسی ظالم کے سامنے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط 50بار (اول آخر ایک باردرود شریف) پڑھے اس ظالم کے دل میں پڑھنے والے کی ہیبت پیداہو اور اُس کے شر سے بچا رہے۔
٭… جو شخص طلوع آفتاب کے وقت سورج کی طر ف رخ کر کے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
300بار اور (کوئی بھی) درود شریف 300بار پڑھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کو ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا جہاں اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور (روزانہ پڑھنے سے) اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایک سال کے اندر اندر امیر وکبیر ہوجائے گا۔
٭… کند ذہن اگر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط 786بار (اول آخر ایک باردرود شریف) پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے تواِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کا حافظہ مضبوط ہوجائے اور جو بات سنے یاد رہے ۔ ( شمس المعارف مترجم ، ص ۷۳)