Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
40 - 54
اَخلاقیات
اچھے اور بُرے کام
٭…والدین اور بڑوں   کے ساتھ ہمیشہ اَدب و احترام سے پیش آنا چاہیے۔ 
٭… والدین سے اُونچی آواز میں   بات کرنا بے اَدبی ہے۔
٭… جب والدین آئیں   تو اُن کے اَدب میں   کھڑا ہوجانا چاہیے۔
٭… دِن میں   کم اَز کم ایک مرتبہ والد صاحب کے ہاتھ اوروالدہ صا حبہ کے پاؤں   چومنا چاہیے۔
٭… والدین کا کہا ہوا ہرجائزکام خوش دِلی سے کرنا چاہیے۔ 
٭… ہر نماز کے بعدوالدین ، پیرومرشد اور اُستاذصاحب کے لئے اچھی اچھی دُعائیں   کیجئے۔
٭… جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے۔
٭… گالی دینا ناجائز وگناہ ہے۔
٭… چوری کرنابھی بہت بڑا گناہ ہے۔
٭… کسی مسلمان کو تکلیف دینا گناہ ہے۔
٭… مسجد میں   شور مچانااور ہنسنا منع ہے۔
٭… غیبت حرام اور جہنم میں   لے جانے والا کام ہے ۔
٭… چغل خور جنت میں   نہیں   جائے گا۔
٭… جو چپ رہا اس نے نجات پائی۔
٭…٭…٭