Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
4 - 54
پہلے اسے پڑھ لیجئے 
قرآنِ مجید اللہ عَزَّ    وَجَلَّ کی آخری کتاب ہے،  اس کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والا دونوں جہاں میں کامیاب و کامران ہوتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ    وَجَلَّ تبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اندرون و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے لاتعداد مدارس بنام مدرسۃ المدینہ قائم ہیں ۔ صرف پاکستان میں   تادِم تحریر کم وبیش 75ہزار مدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔ ان مدارس میں قرآنِ کریم کے ساتھ ساتھ دینی معلومات اور تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ مدرسۃ المدینہ سے فارغ ہونے والا طالب علم تعلیمِ قرآن کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے بھی روشناس ہو اور اس میں علم و عمل دونوں رنگ نظر آئیں ،  وہ حسنِ اخلاق کا پیکر ہو،  اچھائی اور برائی کی پہچان رکھتا ہو،  بُر ی عادتوں سے پاک اور اچھے اوصاف کا مالک ہو اور بڑا ہو کر معاشرے کا ایسا باکردار مسلمان بنے کہ عمر بھر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف رہے۔
	شعبۂ قاعدہ میں کم عمر مدنی منّے زیر تعلیم ہوتے ہیں چنانچہ ان کی ذہنی سطح کے مطابق ایسا نصاب پیش کیا جا رہا ہے جس میں ابتدائی دینی معلومات تعوذ،  تسمیہ،  ثنا،  مختصر و آسان دعائیں ،  بنیادی عقائد،  دیگر ضروری مسائل،  معلوماتِ عامہ میں آسمانی کتابیں ،  انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور صحابہ و اولیائے کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے متعلق ابتدائی معلومات موجود ہیں ۔
	 ’’ مدنی نصابِ برائے مدنی قاعدہ ‘‘ کی پیشکش کا سہرہ مجلس مدرسۃ المدینہ اور مجلس المدینۃ العلمیہ کے سر ہے جبکہ دارالافتاء اہلسنت سے اس کی شرعی تفتیش کروائی گئی ہے۔
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں   عام ہوجائے
ہر اک پرچم سے اُونچا پرچمِ اسلام ہوجائے
مَجْلِس مَدْرَسَۃُ الْمَدِینہ	
مَجْلِس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیہ