٭… جماہی آنے لگے توبائیں ہاتھ کی پشت مُنْہ پر رکھنی چاہیے۔
٭… جماہی روکنے کامجرب طریقہ یہ ہے کہ دل میں خیال کرے کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جماہی نہیں آتی تھی۔ (1)
٭…٭…٭
٭…ناخن کاٹنے کے مَدَنی پھول…٭
٭… لمبے ناخن شیطان کی نشست گاہ ہیں یعنی ان پر شیطان بیٹھتاہے۔ (2)
٭… دانت سے ناخن تراشنا مکروہ ہے اور برص کا باعث ہے ۔ (3)
٭… پہلے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے شروع کرکے ترتیب وار چھنگلیا یعنی چھوٹی انگلی سمیت ناخن کاٹیں مگر انگوٹھا چھوڑ دیں ۔
٭… پھر الٹے ہاتھ کی چھنگلیا سے شروع کرکے ترتیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹیں ۔
٭… آخرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹیں ۔
٭…٭…٭
________________________________
- 1 بھارشریعت، حصہ سوم، ج۱، ص۵۳۸
- 2 کیمائے سعادت، ج۱، ص۱۶۸
- 3 رد المحتار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البیع، ج۹، ص۶۶۸