٭… کھانا ضرورت سے زیادہ نہ لیجئے اور گرنے سے بچائیے ۔
٭… روٹی کے ٹکڑے یا چاو ل کے دانے گرجائیں تو اٹھا کر کھا لیجئے کہ مغفرت کی بشارت ہے۔
٭… کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر اچھی طرح پونچھ لیجئے۔
٭…٭…٭
٭…چھینک کے مَدَنی پھول…٭
٭… چھینکتے وقت سر جھکائیے، مُنْہ چھپائیے اور آواز آہستہ نکالئے۔
٭… چھینک آنے پر ’’ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ ‘‘ کہنا سُنّت ہے۔
٭… سننے والے پر واجب ہے کہ جواب میں ’’ یَرْحَمُکَ اللّٰہ ‘‘ کہے۔
٭… جواب سن کر چھینکنے والا کہے ’’ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَلَکُمْ ‘‘۔
٭…٭…٭
٭…جماہی کے مدنی پھول…٭
٭… حدیث ِ پاک میں ہے کہ ’’ جب کوئی جماہی لیتا ہے تو شیطان ہنستا ہے۔ ‘‘ (1)
٭… جماہی شیطان کی طرف سے ہے، جہاں تک ہوسکے اسے روکنا چاہیے۔ (2)
________________________________
1 - صحیح البخاری، کتاب الادب، الحدیث:۶۲۲۶، ج۴، ص۱۶۳
2 - المرجع السابق