٭…کھانا کھانے کے مَدَنی پھول…٭
٭… کھانے سے پہلے اور بعد دونوں ہاتھ پہنچو ں تک دھوناسنت ہے (1) اور کلیاں کرکے منہ کا اگلا حصہ بھی دھو لیجئے۔
٭… کھانا سنت کے مطابق بیٹھ کر کھانا چاہیے۔ ایک سنت یہ ہے کہ ’’ سیدھا گھٹنا کھڑا کریں اور الٹا پاؤں بچھا کر اُس پر بیٹھ جائیں ۔ ‘‘ (2)
٭… کھانا دائیں ہاتھ کی تین انگلیوں (انگوٹھا، شہادت کی انگلی اور بیچ والی انگلی)سے کھانا چاہیے۔ (3)
٭…کھانے سے پہلے ’’ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ‘‘ پڑھنا سنت ہے۔ (4)
٭… کھانا چھوٹے چھوٹے نوالے بنا کر اچھی طرح چبا کر کھانا چاہیے۔
٭… کھانے کے بعد برتن اچھی طرح صاف کرلیجئے۔
٭… کھانے کے بعد ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ‘‘ کہنا چاہیے۔
٭… اگر شروع میں بِسْمِ اللّٰہ یا دُعا پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پر یہ دُعا پڑھیں :
بِسْمِ اللّٰہِ اَ وَّلَہٗ وَ اٰخِرَہ (5)
٭… روٹی بائیں ہاتھ میں لے کر دائیں ہاتھ سے توڑیئے ۔
________________________________
- 1 سنن ابن ماجہ، کتاب الاطعمہ، باب الوضو عند الطعام، الحدیث:۳۲۶۰، ج۴، ص۹
- 2 بھارِ شریعت، حصہ ۱۶، ص۲۱
- 3 مرقاۃ، کتاب الاطعمہ، ج۸، ص۸
- 4 صحیح مسلم، کتاب الاشربۃ، باب اداب الطعام الخ، الحدیث:۲۰۱۷، ص۱۱۱۶
- 5 سنن ابی داود، کتاب الاطعمۃ، باب التسمیۃ علی الطعام، الحدیث:۳۷۶۷، ج۳، ص۴۸۷