Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
36 - 54
٭… سلام میں   پہل کرنا سُنّت مبارکہ ہے۔
٭… چھوٹا بڑے کو سلام کرے۔
٭… گھر میں   آتے جاتے سلام کرنا سنت ہے۔
٭… جب جب ملاقات ہوسلام کرنا چاہیے۔
٭…٭…٭
٭… پانی پینے  کے مَدَنی پھول…٭
٭… پانی بیٹھ کر پینا چاہیے۔
٭… پانی اُجالے میں   دیکھ کر پینا چاہیے۔
٭… پانی سیدھے ہاتھ سے پینا چاہیے۔
٭… پانی سر ڈھانپ کر پینا چاہیے۔
٭…  پانی  ’’ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ‘‘  پڑھ کرپینا چاہیے۔
٭… پانی پینے کے بعد ’’  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن ‘‘  پڑھنا چاہیے۔
٭…  پانی تین سانس میں   پینا چاہیے۔
٭… پانی دونوں   ہونٹ ملاکرآہستہ آہستہ پیناچاہیے۔
٭… پانی پیتے ہوئے ٹپکنے اور گرنے سے بچانا چاہیے۔
٭…  بچا ہوا پانی نہیں   پھینکنا چاہیے۔
٭…٭…٭