٭… مدنی پھول …٭
فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :
جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ (1)
٭…٭…٭
٭… سلام کرنے کے مَدَنی پھول…٭
٭… ہر مسلمان کو سلام کرنا چاہیے۔
٭… مسلمان سلام کرے تو اس کا جواب دیجئے۔
٭… سلام کے بہترین الفاظ یہ ہیں :
اَ لسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ
٭… سلام کے جواب کے بہترین الفاظ یہ ہیں :
وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَ کَا تُہ
٭… سلام میں پہل کرنے والے پر 90 اور جواب دینے والے پر 10 رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔ (2)
٭… سلام بلند آواز سے کرنا چاہیے۔
٭… سلام کا جواب فوراًدینا واجب ہے۔
________________________________
1 - مشکوۃ المصابیح، الحدیث :۱۷۵، ج۱، ص۵۵
2 - وسائل بخشش ، ص ۱۸۷