(6) … اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے لئے ساری زندگی ٹھہر ٹھہر کر دُرُست مخارج کے ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت کروں گا۔
(7) … مدنی قاعدے اور قرآنِ پاک کی تلاوت کا ثواب اپنے مرشد ِکریم، اساتذہ، والدین اور پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری اُمت کو ایصال کروں گا۔
(8) … قرآنِ کریم کے احکامات پر زندگی بھر عمل کروں گا۔
(9) … مدنی قاعدے اور قرآنِ پاک پر غیر ضروری نشانات نہیں لگاؤں گا۔
(10) … مدنی قاعدے اور قرآنِ پاک کو شہید ہونے سے بچاؤں گا۔
(11) … مدنی قاعدے اور قرآنِ پاک کو دُھول مٹی سے بچانے کے لئے جزدان میں رکھوں گا۔
(12) … (نگاہیں نیچی رکھنے والی سنت پر عمل کرتے ہوئے) دورانِ تلاوت اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچوں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
٭…٭…٭
٭…حصولِ علم سے گناہ جھڑتے ہیں …٭
فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے یا موزے یا کپڑے پہنتا ہے ، اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہی اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں ۔
(المعجم الاوسط، الحدیث: ۵۷۲۲، ج۴، ص۲۰۴)