Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
31 - 54
نَماز
سوال…:  		کیا مَدنی مُنّوں   کو بھی نماز پڑھنی چاہیے؟
جواب …:  	 	جی ہاں   !مدنی منوں   کو بھی نماز پڑھنی چاہیے۔
سوال…:  		نماز کی کتنی شرائط ہیں   ؟
جواب …:  		نماز کی 6 شرائط ہیں   ۔
سوال…:  		نماز کے کتنے فرائض ہیں   ؟
جواب …:  		نماز کے 7فرائض ہیں   ۔
سوال…:  		فجر کی نماز میں   کتنی رکعتیں   ہیں   اور کون کون سی ہیں   ؟
جواب …:  		فجر کی نماز میں   4 رکعتیں   ہیں   : دو سنت ِ مؤکدہ … دو فرض۔
سوال…:  		ظہر کی نماز میں   کتنی رکعتیں   ہیں   اور کون کون سی ہیں   ؟
جواب …:  		ظہر کی نماز میں   12رکعتیں   ہیں   : چار سنت ِ مؤکدہ…چار فرض …دوسنت ِ 	مؤکدہ …دو نفل۔
سوال…:  		عصر کی نماز میں   کتنی رکعتیں   ہیں   اور کون کون سی ہیں   ؟
جواب …:  		عصر کی نمازمیں   8 رکعتیں   ہیں   :  چار سنت ِ غیرمؤکدہ … چار فرض۔
سوال…:  		مغرب کی نماز میں   کتنی رکعتیں   ہیں   اور کون کون سی ہیں   ؟
جواب …:  		مغرب کی نماز میں   7 رکعتیں   ہیں   : تین فرض…دوسنت ِ مؤکدہ …دو نفل۔
سوال…:  		عشاء کی نماز میں   کتنی رکعتیں   ہیں   اور کون کون سی ہیں   ؟
جواب …:  		عشاء کی نماز میں   17 رکعتیں   ہیں   :  چار سنت ِ غیر مؤکدہ … چار فرض …دو سنتِ مؤکدہ … دو نفل … تین وتر واجب … دو نفل۔
٭…٭…٭