Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
30 - 54
سوال…:  	وُضو کرنے سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے؟
جواب …:  	 وُضو کرنے سے پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ڑھنا سنت ہے۔
سوال…:  	وُضو کرنے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب …:  	وُضو کرنے سے پہلے  ’’ بِسْمِ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہ ‘‘ پڑھنے سے جب تک وُضو باقی رہے گا فرشتے نیکیاں   لکھتے رہیں   گے۔  (1) 
سوال…:  	دورانِ وُضو ( یَا قَادِرُ) پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟
جواب …:  	جو شخص دورانِ وُضو  ( یَا قَادِرُ) پڑھے گا اس کو دُشمن اغوا نہیں   کر سکے گا۔
٭…٭…٭

٭…  وضو سے گناہ جھڑتے ہیں …٭
فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
جب آدمی وضو کرتا ہے تو ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے اور چہرہ دھونے سے چہرے کے اور سر کا مسح کرنے سے سر کے اور پاؤں دھونے سے پاؤں کے گناہ جھڑتے ہیں ۔
 (المسند للامام احمد بن حنبل،  الحدیث: ۴۱۵،  ج۱،  ص۱۳۰ ملتقطاً) 



________________________________
 - 1   مجمع الزوائد، کتاب الطھارۃ،  الحدیث:۱۱۲،  ج۱،  ص۵۱۳