Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
28 - 54
		 (3) … حضرت سیِّدُناشیخ شہاب الدین سہروردی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔ 
		ان کا مزارمبارک ایران کے شہر ’’  سہرورد شریف ‘‘  میں   ہے۔
		 (4) … حضرت سیِّدُناشیخ بہاؤالدین نقشبندرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ۔ 
		ان کا مزارِ مقدس ازبکستان کے شہر  ’’ بخاریٰ ‘‘  میں   ہے۔
		 (5) … حضرت سیِّدُنا علی ہجویری  (داتا گنج بخش)  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔
		ان کا مزارِ شریف پاکستان کے شہر مرکز الاولیاء ’’ لاہور ‘‘  میں   ہے۔
		 (6) …  حضرت سیِّدُنابہاؤالدین زکریا ملتانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔ 
		ان کا مزارِ مقدس پاکستان کے شہرمدینۃ الاولیاء  ’’  ملتان  ‘‘ میں   ہے۔
		 (7) … حضرت سیِّدُنابابا فرید الدین گنج شکررَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔ 
		ان کا مزارِ مقدس پاکستان کے شہر  ’’ پاک پتن شریف ‘‘  میں   ہے۔
		 (8) … حضرت سیِّدُنا امام اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا ؔخان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن۔ 
		ان کا مزارِ پاک ہند کے شہر ’’  بریلی شریف ‘‘  میں   ہے۔
٭…٭…٭
٭…  پاکی و طہارت  …٭
فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :  پاکیزگی نصف ایمان ہے ۔ 
 ((صحیح مسلم،  کتاب الطھارۃ ، باب فضل الوضوء،  الحدیث:  ۲۲۳، ص۱۴۰