Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
27 - 54
اَوْلِیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام 
سوال…:  	وَلِیُّ اللہ کس کو کہتے ہیں   ؟
جواب …:  	اپنی خواہشات کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں   فنا کرنے اور ہمیشہ ان کی اطاعت وفرماں   برداری کرنے والے مسلمان بندے کو وَلِیُّ اللہ کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	چند اَولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے نام بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ ان کے مزارات کہاں   ہیں   ؟
جواب …:  	جنت کے8 دروازوں   کی نسبت سے 8 اولیائے عظام کے نام اور مزارات یہ ہیں   : 
	    (1) … حضرت سیِّدُنا شیخ عبدالقادر جیلانی  (حضور غوث ِ اعظم)  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔
		ان کا مزارِ مقدس عراق کے شہر ’’  بغداد شریف  ‘‘ میں   ہے۔
		(2) …  حضرت سیِّدُنا معین الدین چشتی  (خواجہ غریب نواز)  رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔ 
		ان کا مزارشریف ہند کے شہر ’’  اجمیر شریف ‘‘  میں   ہے۔