Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
26 - 54
سوال…:  	 چند صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے نام بتائیے؟
جواب …:  چند صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے نام یہ ہیں   : 
		 (1) … حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا 
		 (2) … حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا 
		 (3) … حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ 
		 (4) … حضرت سیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
		 (5) … حضرتسیِّدُنا  اِمام حسن  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
		 (6) … حضرت سیِّدُنا اِمام حسینرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
٭…٭…٭
٭…جنَّت میں دَرَخت لگوائیے! …٭
پیارے مدنی منو! وَقت کی اَھَمِّیَّت کا اس بات سے اندازہ لگائیے کہ اگر آپ چاہیں تو اس دنیا میں رہتے ہوئے صِرف ایک سیکنڈ میں جنَّت کے اندر ایک دَرَخت لگوا سکتے ہیں اور جنَّت میں دَرَخت لگوانے کا طریقہ بھی نہایت ہی آسان ہے۔ چُنانچِہ ابنِ ماجہ شریف کی ایک حدیثِ پاک کے مطابِق ان چاروں کلمات میں سے جو بھی کلمہ کہیں جنّت میں ایک دَرَخت لگا دیا جائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں :   (1)  سُبْحٰنَ اللہ  (2)  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  (3)  لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ  (4)  اَللہُ اَکْبَر  (سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۲۵۲حدیث ۳۸۰۷ دارالمعرفۃ بیروت)