Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
25 - 54
صَحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان 
سوال…:  	صحابی کسے کہتے ہیں   ؟
جواب …:  	جس نے حضورنبی ٔاکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایمان کی حالت میں   دیکھااور ایمان پر ہی اس کا خاتمہ ہوا اُسے صحابی کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	خلفائے راشدین سے کون سے صحابۂ کرام مراد ہیں   ؟
جواب …:  	مدنی آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے وصالِ ظاہری کے بعد بالترتیب جو چار صحابۂ کرام مسلمانوں   کے امیر بنے انہیں    ’’ خلفائے 			راشدین ‘‘  کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	 خلفائے راشدین کے نام بتائیے؟
جواب …:  	  (1) … امیر المومنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
		  (2) … امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
		  (3) … امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
		  (4) … امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ  کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم