Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
24 - 54
آسمانی کِتابیں   
سوال…:  	 آسمانی کتابیں   کن کتابوں   کو کہتے ہیں   ؟
جواب …:  	 اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نازل کی ہوئی کتابوں   کو آسمانی کتابیں   کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	 آسمانی کتابیں   کن پر نازل ہوئیں   ؟
جواب …:  	آسمانی کتابیں   انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پر نازل ہوئیں   ۔
سوال…:  	آسمانی کتابیں   کیوں   نازل کی گئیں   ؟
جواب …:  	آسمانی کتابیں   انسانوں   کی ہدایت اوررہنمائی کے لئے نازل ہوئیں   ۔
سوال…:  	مشہور آسمانی کتابیں   کون سی ہیں   ؟
جواب …:  	 (1) … توریت   ( 2) … زبور  (3) … اِنجیل	 (4) … قرآن مجید
٭…٭…٭
٭…خُلْقِ اِسلام…٭
اسلام میں حیا کو بَہُت اَھَمِّیَّت  (اَھَمْ۔ مِیْ۔ یَتْ)  دی گئی ہے۔ چُنانچِہ حدیث شریف میں ہے:  بے شک ہر دین کا ایک خُلْق ہے اور اسلام کا خُلق حیا ہے۔  (سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۴۶۰ حدیث ۴۱۸۱ دارُالمَعْرِفۃ بيروت)  یعنی ہر اُمَّت کی کوئی نہ کوئی خاص خَصْلت ہوتی ہے جو دیگر خصلتوں پر غالِب ہوتی ہے اور اسلام کی وہ خصلت حیا ہے۔