Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
23 - 54
اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے مُعْجِزات
سوال…:  	معجزہ کسے کہتے ہیں   ؟
جواب …:  	اعلانِ نبوت کے بعدنبی سے خلاف ِعادت ظاہرہونے والی بات کومعجزہ کہتے ہیں  ۔
سوال…: 	       کون سے نبیعَلَیْہِ السَّلَام   لوہے کوہاتھ میں   لیتے تو وہ موم کی طرح نرم ہو جاتا؟
جواب …:  	حضرت  سیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام   لوہے کو ہاتھ میں   لیتے تووہ موم کی طرح نرم ہوجاتا۔
سوال…: 	      کس نبی عَلَیْہِ السَّلَام کے عصا  (یعنی لاٹھی)  مارنے سے دریا کے درمیان راستہ بنا؟
جواب …:  	حضرت  سیِّدُناموسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کے عصا مارنے سے دریا کے درمیان راستہ بن گیا۔
سوال…: 	        کون سے نبی عَلَیْہِ السَّلَام تین میل دور سے چیونٹی کی آواز سن کر مسکرائے؟
جواب …:  	حضرت سیِّدُنا سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام  تین میل دور سے چیونٹی کی آواز سن کر مسکرائے۔
سوال…:           وہ جنتی اونٹنی کس نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی تھی جواپنی باری پرتالاب کاساراپانی پی جاتی تھی؟
جواب …:  	وہ جنتی اونٹنی حضرت  سیِّدُنا صالحعَلَیْہِ السَّلَام  کی تھی جواپنی باری پر تالاب کاساراپانی پی جاتی تھی۔
٭…٭…٭