سوال…: کیا ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کوئی نبی پیدا ہوسکتاہے؟
جواب …: جی نہیں ! ہمارے پیارے نبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد کوئی نبی پیدا نہیں ہوسکتا۔
سوال…: اگر کوئی نبی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرے تو اسے کیا کہتے ہیں ؟
جواب …: اگر کوئی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرے تو اسے ’’ کذّاب ‘‘ کہتے ہیں ؟
سوال…: کیا تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اپنی قبروں میں زندہ ہیں ؟
جواب …: جی ہاں ۔
سوال…: تمام نبیوں کے سردار کون ہیں ؟
جواب …: تمام نبیوں کے سردارہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں ۔
سوال…: اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت نے کنز الایمان میں نبی کے کیا معنی بیان کئے ہیں ؟
جواب …: ’’ غیب کی خبر دینے والا۔ ‘‘
سوال…: چند انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اسمائے مبارکہ بتائیے؟
جواب …: حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام حضرت سیِّدُنا نوحعَلَیْہِ السَّلَام
حضرت سیِّدُنا موسیٰعَلَیْہِ السَّلَام حضرت سیِّدُنا عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام
حضرت سیِّدُناداؤدعَلَیْہِ السَّلَام حضرت سیِّدُناسلیمانعَلَیْہِ السَّلَام
ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
٭…٭…٭