Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
21 - 54
انبیاء و رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
سوال…:  	نبی کسے کہتے ہیں   ؟
جواب …:  جس اِنسان کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے ہدایت کے لئے وحی بھیجی ہو   اُسے نبی کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے سب سے پہلے کس نبی عَلَیْہِ السَّلَام  کو پیدا فرمایا؟
جواب …:   اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے سب سے پہلے حضرت سیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام          کو پیدا فرمایا۔
سوال…:  	دنیا میں   تشریف لانے والے آخری نبی عَلَیْہِ السَّلَام  کون ہیں   ؟
جواب …:  دنیا میں   تشریف لانے والے سب سے آخری نبی ہمارے پیارے آقا حضرت محمد مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہیں   ۔