Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
20 - 54
فَرِشتے
سوال…:  		فَرِشتے کون ہیں   ؟
جواب …:  		فَرِشتے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نوری مخلوق ہیں   ۔
سوال…:  		فَرِشتے کیا کرتے ہیں   ؟
جواب …:  		فَرِشتے وہی کرتے ہیں   جس کاانہیں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  حکم دیتاہے۔
سوال…:  		فَرِشتوں   کے سردار کون ہیں   ؟
جواب …:  		فَرِشتوں   کے سردار حضرت جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام  ہیں   ۔
سوال…:  		فَرِشتوں   کی تعدادکتنی ہے؟
جواب …:  		فَرِشتوں کی تعداداللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اسکا رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی بہتر جانتے ہیں   ۔
سوال…:  		فَرِشتوں   کی غذا کیا ہے؟
جواب …:  		فَرِشتوں   کی کوئی غذا نہیں   ، وہ نہ کچھ کھاتے ہیں   اور نہ ہی کچھ پیتے ہیں   ۔
٭…٭…٭

٭…  جنت ماں کے قدموں تلے ہے…٭
حضرت سیدنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر،  تمام نبیوں کے سَرْوَر،  دو جہاں کے تاجْوَر،  سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:  جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔
 (کنز العمال،  کتاب النکاح ، الباب الثامن فی بر الوالدین،  الحدیث:  ۴۵۴۳۱،  ج۱۶، ص۱۹۲)