Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
19 - 54
اَ رکانِ اِ سلام
سوال…:  	ارکانِ اسلام کتنے ہیں   ؟
جواب …:    	ارکان اسلام پانچ ہیں:  (1) … اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں   اور حضرت محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خاص بندے اور رسول ہیں    (2) …نمازقائم کرنا  (3) … زکوٰۃ ادا کرنا  (4) … حج کرنا  (5) …  رمضان کے روزے رکھنا۔ (1) 
سوال…:  	دن رات میں   کتنی نمازیں   فرض ہیں   ؟
جواب …:  	 دن رات میں   پانچ نمازیں   فرض ہیں   ۔
سوال…:  	پانچ فرض نمازوں   کے نام بتائیے؟
جواب …:  	 (1) … فجر  (2) … ظہر  (3) … عصر  (4) … مغرب  (5) … عشاء۔
سوال…:  	مسلمانوں   پر کس مہینے کے روزے فرض ہیں   ؟
جواب …:  	مسلمانوں   پر ماہِ رمضان المبارک کے روزے فرض ہیں   ۔
سوال…:  	حج کس پر فرض ہے؟
جواب …:  	ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں   ایک بار حج فرض ہے۔
سوال…:  	حج کہاں   اَداہوتا ہے؟
جواب …:  	حج مکۂ مکرمہ میں   اَداہوتا ہے۔
٭…٭…٭



________________________________
 - 1  صحیح البخاری ، کتاب الایمان ،  الحدیث:۸، ج۱، ص۱۴