ہمارا دین
سوال…: ہم کون ہیں ؟
جواب …: ہم مسلمان ہیں ۔
سوال…: ہمارا دین کیا ہے؟
جواب …: ہمارا دین اِسلام ہے۔
سوال…: مسلمان کسے کہتے ہیں ؟
جواب …: دین اِسلام کے ماننے والے کو مسلمان کہتے ہیں ۔
سوال…: مسلمان کس کی عبادت کرتے ہیں ؟
جواب …: مسلمان صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت کرتے ہیں ۔
سوال…: دین اِسلام کیا سکھاتا ہے؟
جواب …: دین اِسلام سچائی ، صفائی، بھلائی اور اچھائی سکھاتا ہے۔
سوال…: اِسلام کا کلمہ کیا ہے؟
جواب …: اِسلام کا کلمہ یہ ہے:
لَاۤ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ط
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں حضرت محمد (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) اللہ کے رسول ہیں ۔
٭…٭…٭