سوال…: ہمارے پیارے نبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادتِ باسعادت کس دِن ہوئی؟
جواب …: ہمارے پیارے نبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادتِ باسعادت پیر کے دِن ہوئی۔
سوال…: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والد محترم کاکیا نام ہے؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے والد محتر م کا نام حضرت سیِّدُنا عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہہے۔
سوال…: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی والدۂ ماجدہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا کیا نام ہے؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی والدۂ ماجدہ کا نام حضرت سیِّدَتُنا آمنہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ہے۔
سوال…: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا روضۂ مبارَکہ کہاں ہے؟
جواب …: ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا روضۂ مبارَکہ مدینۂ منورہ میں ہے۔
سوال…: ہمارے پیارے نبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہری عمرمبارک کتنی تھی؟
جواب …: ہمارے پیارے نبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ظاہری عمرمبارک 63سال تھی۔
٭…٭…٭