اللہ عَزَّوَجَلَّ
سوال…: ہمیں کس نے پیدا کیا ہے؟
جواب …: ہمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے پیداکیا ہے۔
سوال…: زمین، آسمان ، سورج، چاند اورستارے کس نے بنائے ؟
جواب …: زمین، آسمان ، سورج، چاند اور ستارے سب اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے بنائے ہیں ۔
سوال…: ہم کس کی عبادت کرتے ہیں ؟
جواب …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ۔
سوال…: ہر چیز کو دیکھنے اور سننے والا کون ہے؟
جواب …: اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر چیز کو دیکھنے اور سننے والا ہے۔
سوال…: کیا اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے کوئی چیز چھپ سکتی ہے؟
جواب …: جی نہیں! اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے کوئی چیزنہیں چھپ سکتی، اس کو ہر چیز کا علم ہے۔
٭…٭…٭