سوال…: ایمان مفصل کسے کہتے ہیں ؟
جواب …: ایمان کے تفصیلی بیان کو ’’ ایمانِ مفصل ‘‘ کہتے ہیں ۔
سوال…: ایمان مفصل اور اس کا ترجمہ سنائیے ۔
جواب …:
ایمانِ مُفَصَّل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰٓئِکَتِہٖ وَکُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہٖ وَشَرِّہٖ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِط
ترجمہ: میں ایمان لایا اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اوراس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اوراس پر کہ اچھی اور برُی تقدیر اللہ کی طرف سے ہے اور موت کے بعد اٹھائے جانے پر۔
٭…٭…٭
٭… پانچ کو پانچ سے پہلے…٭
پیارے مدنی منو! یقیناً زندَگی بے حد مختصر ہے، جو وقت مل گیا سو مل گیا، آئندہ وقت ملنے کی اُمّید دھوکہ ہے۔ کیا معلوم آئندہ لمحے ہم موت سے ہم آغوش ہو چکے ہوں ۔ رحمتِ عالم، نورِ مجسَّم شاہِ بنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں : پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو: (۱) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے (2) صحت کو بیماری سے پہلے (3) مالداری کوتنگدستی سے پہلے (4) فرصت کو مشغولیت سے پہلے اور (5) زندَگی کو موت سے ہلے۔ (المُسْتَدْرَک، الحدیث: ۷٭۱۶ ، ج۵ ص۴۳۵ دارالمعرفۃ بیروت)