Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
13 - 54
ایمانیات
ایمان اور اس کے بیان کی قسمیں   
سوال…:  	ایمان کسے کہتے ہیں   ؟
جواب …:  	حضرت محمدمصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے ربّ کے پاس سے جو کچھ لائے ان سب کو حق جاننے اور سچے دل سے ماننے کو ایمان کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	ایمان کے بیان کی کتنی قسمیں   ہیں   اور کون سی ہیں   ؟
جواب …:  	ایمان کے بیان کی دو قسمیں   ہیں   اور وہ یہ ہیں   : 
			 (۱) …ایمان مجمل	 (۲) …ایمان مفصل
سوال…:  	ایمان مجمل کسے کہتے ہیں   ؟
جواب …:  	ایمان کے اِجمالی  (یعنی مختصر)  بیان کو  ’’ ایمانِ مجمل ‘‘ کہتے ہیں   ۔
سوال…:  	ایمان مجمل اور اس کا ترجمہ سنائیے ؟
جواب …: 
ایمانِ مُجْمَل
اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَآئِـہٖ وَصِفَاتِہٖ وَقَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہٖ اِقْرَارٌ بِۢاللِّسَانِ وَتَصْدِیْقٌ بِۢالْقَلْبِ ط
ترجمہ:  میں   ایمان لایا اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں   اور صفتوں   کے ساتھ ہے اور میں   نے اس کے تمام احکام قبول کئے زبان سے اقرار کرتے ہوئے اور دل سے تصدیق کرتے ہوئے۔