Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
11 - 54
کھانے سے پہلے کی دُعا: 
بِسْمِ اللّٰہِ وَ عَلٰی بَرَ کَۃِ اللّٰہِ ط
تَرجَمہ:   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نام سے اور  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی برکت پر  (کھاتا ہوں) ۔
کھانے کے بعد کی دُعا: 
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَاوَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ ط (1) 
تَرجَمہ: سب خوبیاں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے جس نے ہمیں کھلایا اور پِلایا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
سوتے وقت کی دُعا: 
اَللّٰھُمَّ بِا سْمِکَ اَمُوْ تُ وَاَحْیٰی ط  (2)
تَرجَمہ: اے  اللہ عَزَّ وَجَلَّ میں   تیرے نام سے مرتا  (یعنی سوتا)  ہوںاور جیتا  (یعنی جاگتا)  ہوں۔
جاگتے وقت کی دُعا: 
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَمَا اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ط (3) 



________________________________
- 1   سنن ابی داود،  کتاب الاطعمہ،  الحدیث:۳۸۵۰،  ج۳،  ص۵۱۳۳۱۵
- 2   صحیح البخاری،  کتاب الدعوات،  الحدیث: ۶۳۱۴،  ج۴،  ص۱۹۳   ۳…المرجع السابق
 - 3   المرجع السابق