Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
10 - 54
دُعائیں   
قرآنِ پاک پڑھنے کی دُعا: 
اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِط
تَرجَمہ:  میں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔
بلندی پر چڑھنے کی دُعا: 
اَللّٰہُ اَ کْبَرُ ط
تَرجَمہ:   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  سب سے بڑا ہے۔
بلندی سے اُترنے کی دُعا: 
سُبْحٰنَ اللّٰہ ط
تَرجَمہ:   اللہ عَزَّ وَجَلَّ  (ہر عیب سے)  پاک ہے۔
پانی پینے سے پہلے کی دُعا: 
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
تَرجَمہ:  اللہ کے نام سے شروع جوبہت مہربان رحمت والا۔
پانی پینے کے بعد کی دُعا: 
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ   ط
تَرجَمہ: سب خوبیاں   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو جو مالک سارے جہان والوں   کا۔