کے سلسلے میں داخل کرکے مُرید کروا کر قادری رضوی عطاری بنوادیں۔ بلکہ امّت کی خیر خواہی کے پیش نظر، جہاں آپ خود امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید ہونا پسند فرمائیں وہاں انفرادی کوشش کے ذریعے اپنے عزیز واقرباء اور اہل خانہ،دوست احباب و دیگر مسلمانوں کو بھی ترغیب دلا کر مُرید یا طالب کروادیں۔ طالب ہونے کی صورت میں جو انکے پیر صاحب ہیں وہ ہی ان کے پیر صاحب رہیں گے بلکہ ان کے پیر صاحب کے فیض کے ساتھ ساتھ اِنْ شَآءَ اﷲعَزَّوَجَلَّ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیض بھی ملنا شروع ہوجائے گا۔اوراِنْ شآءَ اﷲ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔
مُرید بننے کا طریقہ بہت سے اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں، اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں! کہ ہم امیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید یاطالب ہونا چاہتے ہیں۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں،تواگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں،تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مدینہ محلہ سوداگرن پرانی سبزی منڈی کراچی مکتب نمبر 3 کے پتے پر روانہ فرمادیں،تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔ اس کے لئے نام لکھنے کاطریقہ بھی سمجھ لیں۔مثلا لڑکی ہو تو میمونہ بنت محمد بلال عمر تقریباًچار سال اور لڑکا ہو تو اَحمد رضا بن محمد بلال عمر تقریباً چھ سال، اپنا مکمل پتا لکھنا ہر گز نہ بھولیں(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں)
E-mail : attar@dawateislami.net
مسئلہ: اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں عورت کے لئے اجازتِ شوھر کی حاجت نہیں