(۲)وَادْعُوْاشُہَدَآءَ کُمْ مِّنْ دُوْنِ اللہِ (پ۱،البقرۃ:۲۳)
اور بلاؤ اپنے مدد گار وں کو اللہ کے سوا۔
(3) وَلْتَکُنۡ مِّنۡکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوۡنَ اِلَی الْخَیۡرِ (پ4،اٰل عمرٰن:104)
اور تم میں ایک گر وہ ایسا ہونا چاہیے جو بھلائی کی طر ف بلائے ۔
ان جیسی آیات میں دعا کے معنی بلانے کے ہیں ۔ رب تعالیٰ فرماتا ہے :
(1) اُدْعُوۡا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃً (پ8،الاعراف:55)
اپنے رب سے عاجزی سے خفیہ طو ر پر دعا مانگو ۔
(2) اِنَّ رَبِّیۡ لَسَمِیۡعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۹﴾ (پ13،ابراہیم:39)
بے شک میرا رب دعا کا سننے والاہے ۔
(3) رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ (پ13،ابراہیم:40)
اے ہمارے رب میری دعا سن لے ۔