Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
95 - 784
میں ان سے کہتا ہوں کہ”میں نے تمہیں اس لیے نہیں بلایا کہ مجھے سجدہ کرو بلکہ تمہیں اس لیے بلایا ہے تا کہ اپنے مشتاقوں کے دل تمہیں دکھاؤں اور ان کے باعث تم پر فخر کروں۔“بے شک ان کے دل میرے آسمان میں میرے فرشتوں کو اس طرح منور کرتے ہیں جس طرح سورج اہْلِ زمین کو روشنی دیتا ہے ۔
	اے داؤد!بے شک میں نے مشتاقوں کے دل اپنی رضا سے پیدا کئے، اپنے وجہِ کریم کے نور سے انہیں آسودہ کیا،انہیں اپنی ذات کے لئے  گفتگو کرنے والا بنایا،ان کے بدنوں کو زمین میں اپنی نظرِ رحمت کا محل بنایا اور ان کے دلوں میں ایک راستہ رکھا جس سے وہ میری طرف دیکھتے ہیں اور ہر روز ان کے شوق میں اضافہ ہوتا ہے۔ حضرت سیِّدُنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:”الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ مجھے اپنے عاشق دکھا۔“ ارشاد فرمایا: اے داؤد! لبنان پہاڑ پر جاؤ، وہاں چودہ افراد  ہیں جن میں جوان، بوڑھے اور ادھیڑ عمر کے لوگ ہیں۔ جب تم ان کے پاس جاؤ توان سے کہنا کہ تمہارا رب عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں سلام کہتا ہے اور تم سے فرماتا ہے: ”تم اپنی کسی حاجت کا سوال مجھ سے کیوں نہیں کرتے ؟  تم میرے محبوب،برگزیدہ اور دوست ہو۔ تمہارے خوش ہونے سے میں خوش ہوتا ہوں اور تمہاری محبت کی طرف جلدی کرتا ہوں۔“
	حضرت سَیّدنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ان کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں ایک چشمے کے پاس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی عظمت میں غوروفکرکرتے پایا۔ انہوں نے جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام کودیکھا توآپ سے الگ ہونے کے لئے  اٹھ کھڑے ہوئے۔ حضرت سَیّدنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: میں تمہاری طرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا رسول ہوں اور تمہارےپاس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا پیغام پہنچانے آیا ہوں۔تو وہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف متوجہ ہوگئے اور کان آپ کی طرف لگاکر نگاہیں جھکا لیں۔حضرت سَیّدنا داؤد عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:میں تمہاری طرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا رسول ہوں۔ وہ تمہیں سلام کہتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ”تم مجھ  سے کسی حاجت کا سوال کیوں نہیں کرتے؟ کیوں مجھے نہیں پکارتے ہو کہ تمہاری آواز اور تمہارا کلام سنوں؟ تم میرے محبوب، برگزیدہ اور دوست ہو۔ تمہارے خوش ہونے سے میں خوش ہوتا ہوں اور تمہاری محبت کی طرف جلدی کرتا ہوں اور ہر وقت ایک شفیق اور مہربان ماں کی طرح تم پر نظر رکھتا ہوں۔“یہ پیغام سن کر وہ رونے لگے۔
٭…اُن میں سے بڑے نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی:’’اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ! تو پاک ہے، ہم تیرے بندے ہیں