Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
93 - 784
 میرے علاوہ کی جستجو کی وہ مجھے نہیں پا سکے گا۔“(1)یہ سن کر حضرت سیّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:”میں گواہی دیتا ہوں بے شک میں نے رسولِ اَکرم،شفیعمُعَظّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو  ایسا  فرماتے ہوئے سنا ہے۔“
نورِ الٰہی سے تخلیق کردہ دل:
(3)…منقول ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا داؤد عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے ارشاد فرمایا:اے داؤد! زمین والوں کو یہ بات پہنچا دو کہ میں اس کا حبیب ہو ں جومجھ سے محبت کرتا ہے اور اس کا ہم نشین ہوں جو میرے پاس بیٹھتا ہے اور اس کا اَنِیْس ہوں جو میرے ذکر سے مانوس ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہوں جو میری مُصاحَبَت اختیار کرتا ہے اور اس کو اختیار کرتا ہوں جو مجھے اختیار کرتا ہے اور اس کی بات مانتاہوں جو میری اطاعت کرتا ہے۔ جو بندہ اپنے دل اور یقین کے ساتھ مجھ سے محبت کرتا ہے میں اس کو اپنی ذات کے لئے  قبول کر لیتا ہوں اور اس سے ایسی محبت کرتا ہوں کہ میری مخلوق میں کو ئی بھی اس سےآگے نہیں بڑھتا۔ جو میری سچی جستجو کرے گا وہ مجھے پا لے گا اور جو غیر کی جستجو کرے گا وہ مجھے نہیں پائے گا۔ اے اہْلِ زمین !تم جس دھوکے میں ہو اُسے چھوڑ کر میرے اکرام،مصاحبت اور ہم نشینی کی طرف آؤ۔ تم مجھ سے دل لگاؤ میں تمہاری وحشت دور کروں گا اور تمہاری محبّت کی طرف جلدی کروں گا  کیونکہ میں نے اپنے محبوبوں کے خمیر کو اپنے خلیل ابراہیم، اپنے نجی موسٰی اور اپنے صفی محمدمصطفیٰ،احمد مجتبی ٰ(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْم) کے خمیر سے پیدا فرمایا ہے اور میں نے اپنے مشتاقوں کے دل اپنے نور سے پیدا کئے  اور انہیں اپنے جلال سےآسودہ کیاہے۔“
اہلِ شوق پر تین انعامات:
(4)…منقول ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے کسی صدیق بندے کی طرف اِلہام فرمایا:” میرے بندوں میں سے کچھ بندے ایسے ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میں ان سے محبت کرتا ہوں۔ وہ میرے مشتاق ہیں اورمیں ان کا مشتاق ہوں۔ وہ مجھے یاد کرتے ہیں اور میں ان کا چرچا کرتا ہوں۔ وہ میری طرف دیکھتے ہیں اور میں ان پر نظرِ رحمت فرماتا ہوں۔ اگر تم ان کے راستے پر چلو گے تو میں تم سے محبت کروں گا اور اگر تم نے ان کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
…حلية  الاولیاء،۱۰ /  ۲۰۲،حدیث:۱۴۹۲۴،الرقم:۵۴۴،سھل بن عبداللّٰہ