Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
455 - 784
نے اپنی مخلوق کا لباس، سفر وحضر کا گھر، کھانے پینے کے برتن اور پاؤں کے جوتےبنایانیز ان کے دودھ اور گوشت کو ان کی غذا کیا، پھر کچھ کو سوار ہونے اور کچھ کو بوجھ اٹھانے کے لئے بنایا کہ جنگلوں اور وادیوں کے طویل فاصلے طے کرتے ہیں۔ دیکھنے والوں کو ان کے خالق اور مُصوّر کی حکمت پر جتنا بھی تعجب ہو کم ہے کیونکہ اس نے ان کو ایسے علم سے پیدا فرمایا ہے جو ان کے منافع کو تخلیق سے پہلے ہی جامع تھا۔ پاک ہے وہ ذات جس کے علم میں تمام اُمورکسی غوروفکر ،تأمل ، تدبراور بغیر  کسی وزیر ومشیر کی مدد کے واضح ہیں۔وہ علم والا، حکمت والا اور قدرت والا ہے ۔ اس نے اپنی ادنیٰ مخلوق کے ذریعے عارفین کے دلوں کو اپنی توحید کی سچی شہادت اِلقا فرمائی،  مخلوق کے لئے یہی ہے کہ اس کے قہر وقدرت کا یقین، اس کی رَبُوبِیَّت کا اعتراف اور اس کی عظمت وجلالت کی معرفت سے عجز کا اقرار کرے۔کون ہے جو اس کی تعریف کا حق ادا کر سکے؟ وہ ویسا ہے جیسا اس نے خود اپنی تعریف کی ،ہماری معرفت کہ انتہا یہ ہے کہ ہم اس کی معرفت سے عاجِز ہونے کا اظہار کریں۔ ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنے لُطف وکرم اور احسان سے ہمیں ہدایت  بخشے۔
قدرت کی نشانی سمندر:
	عظيم قدرتِ الٰہی پر دلالت کرنے والی ایک زمینی نشانی  گہرےسمندربھی ہیں۔یہ اتنے بڑےہیں کہ انہوں نے تمام زمین کو گھیرا ہوا ہے، جو بھی جنگل اورپہاڑ خشک زمین پر نظر آتے ہیں یہ اس پانی کے اعتبار سے ایسے ہیں گویا بہت بڑے سمندر میں ایک چھوٹا سا جزیرہ ہواور باقی پوری زمین پانی سے بھری ہوجیساکہ رسولِ اکرم ،شاہِ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:’’زمین کی مثال سمندر میں ایسی ہے جیسے زمین میں ایک اصطبل۔“(1)لہٰذا پوری زمین میں ایک اصطبل کا تصور کر کے اندازہ لگا لواور جان لو کہ سمندر کے مقابلے میں زمین بھی ایسی ہی ہے کیونکہ سمندر کے اندر کے حیوانات اور جواہر زمین کے اوپر کے تمام عجائبات سے دُگنے ہیں جیسے اس کی کشادگی زمین کی کشادگی سے دُگنی ہے۔ سمندر کے بڑا ہونے کی وجہ سے اس میں اتنے بڑے بڑے حیوانات ہیں کہ تم ان کی پیٹھوں کو دیکھ کر سمجھو گے شاید کوئی جزیرہ ہےاس پر اپنی سواری (کشتی)اتارنی چاہئے۔ کبھی وہ تمہیں آگ محسوس ہوں گے لیکن جب حرکت کریں گے تو معلوم 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
…المغنی عن حمل الاسفار،کتاب المحبة والشوق والرضا،۲/ ۱۱۵۱،حدیث:۴۱۶۸،شاملة ،لم یوجدلہ اصل