Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
398 - 784
نہ کرسکے،کیسی کیسی عمارتیں بنائیں لیکن ان میں  رہنانصیب نہ ہوا اور کیاکیاآرزوئیں تھیں لیکن  پوری نہ ہوسکیں ۔ہر کوئی آج  بلندوبالا آسمان سے باتیں کرتا محل بنانے میں مصروف ہے حالانکہ اس کا اصل ٹھکانا زمین میں کھودی ہوئی قبر ہے۔کیا دنیا میں اس سے بڑھ کر کوئی حماقت  ہے کہ ایک شخص اپنی دنیاسنوارتاہے حالانکہ یقیناً اسے دنیا سے جاناہے اور اپنی آخرت بگاڑتا ہے حالانکہ یقیناً اسے آخرت کاسامناکرنا ہے۔
	اے نفس!کیا تجھے ان بےوقوفوں کی حماقت کی پیروی کرتے ہوئے حیا نہیں آتی؟جان لے!تجھے درست راستے کی پہچان نہیں۔انسانی فطرت کے سبب  توجاہل لوگوں  کی پیروی اوراقتداکرتاہے۔تو انبیا، علما اور حکَماکی عقل کا موازنہ اِن دنیا دار لوگوں کی عقل کے ساتھ کر پھر اگر تو خود کو عقل مند اور ذہین  سمجھتا ہے تو ان دونوں فریقین سے جو تیرے نزدیک زیادہ عقل مند ہیں ان کی پیروی کر۔مگراے نفس!تیراحال بڑا عجیب ہے،توبڑ اجاہل اورانتہائی سرکش ہے۔ تعجب ہے توان واضح اور روشن باتوں سے کیسے اعراض کرتا ہے؟ شاید تجھے جاہ و مرتبہ کی چاہت نے نشے میں ڈال دیا ہےاور تجھے ان  واضح باتوں کے سمجھنے سے حواس باختہ کررکھا ہے۔تو اس بات پر غور کیوں نہیں کر تا کہ جاہ و منصب  صرف اس بات کا نام ہے کہ لوگوں کے دل تیری طرف مائل ہوں۔فرض کرزمین والے اگر تجھے سجدہ کرنےاورتیری اطاعت کرنے لگ جائیں تو کیا تو اور یہ  سجدہ اور اطاعت کرنے والےپچاس ساٹھ سال بعد باقی رہیں گے؟  عنقریب ایساوقت آئے گا کہ  تیرا نام ہو گا اور نہ کوئی  تیرا ذکر کرنے والاجیساکہ بڑے بڑے  بادشاہوں کا حشر ہوا۔ کیا تو ان میں سے کسی کو دیکھتا ہے یا ان کی بِھنک سنتا ہے؟اے نفس!پھرتو کیوں پچاس  سال باقی رہنے  والی شے(دنیا)کو ہمیشہ رہنے والی شے(آخرت ) پر ترجیح دے رہا ہے؟اور یہ سب اس صورت میں  ہے جب توپوری زمین کابادشاہ ہو اور مشرق و مغرب والے تیری اطاعت کریں، تیرے آگے گردنیں جھکائیں اورتمام اسباب تیرے لئے منظم ہوجائیں جبکہ وہ شخص جسے محلے والے بلکہ گھر والےاپناامیروپیشوانہ مانیں اس کی بدبختی کاکیاعالم؟
	اے نفس!اگر تو لاعلمی اورعدمِ  بصیرت کی وجہ سے آخرت کی تیاری نہیں کرسکتا،دنیاوی خواہشات سے جدانہیں ہوسکتاتویہی سوچ کردنیاسےالگ ہوجاکہ دنیاوالےبڑےرذیل ہیں،دنیا میں بےحدمشقت ومصیبت ہے اوریہ جلد فناہونے والی ہے۔جب کثیر دنیا نے تجھے چھوڑ رکھا ہے تو تجھے کیا ہے کہ توتھوڑی دنیا