Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
386 - 784
 رات بھر عبادت کی توفیق بخشی ہم اس کا شکر کس طرح ادا کریں؟“حضرت سیِّدَتُنا رابعہ بصریہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے فرمایا:”ہم کل  کا روزہ رکھ کراس کاشکر ادا کریں گے۔“
سیِّدَتُنا شَعْوانَہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَاکی دعا:
(12)…حضرت سیِّدَتُنا شَعْوانَہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا یوں دعا کیا کرتیں:الٰہی!مجھے تیری ملاقات کا بہت شوق ہے اور تیری طرف سے ملنے والے ثواب کی بہت زیادہ امید ہے۔ تو ایسا کریم ہے کہ تیری بارگاہ میں امیدوار مایوس نہیں ہو تےاورتیری طرف شوق رکھنے والوں کی طلب ختم نہیں ہوتی۔الٰہی!اگرمیری موت کا وقت آچکا ہے اورمیں نے عمل  کے ذر یعے تیرا قرب حاصل نہیں کیا تو مجھے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف ہےاورمیں معافی کی طلب گارہوں ۔اگر تونے  مجھے بخش دیاتو  یہ تیری ہی شان کے لائق ہے اور اگر تو نے مجھے عذاب دیا تو یہ تیرا عدل ہےاورتجھ سے بڑاعادل کوئی نہیں۔ الٰہی!میں  نےاپنے نفس  پر نظر کی کوتاہی کی اور  اب  تجھ سے نظَرِرحمت کاسوال ہے، اگر تیری نظَرِرحمت شامِلِ حال نہ رہی تومیری ہلاکت ہی ہلاکت  ہے۔ الٰہی!تو زندگی بھر بھلائی عطافرماتارہا مرنے کے بعد بھی بھلائی عطافرما۔مجھےاس پاک ذات سے امید ہے جس نے زندگی بھرمجھ پر احسانات کئے وہ ضرورمجھے بخش دے گا۔الٰہی!میں مرنے کے بعد تیری نَظَر ِ رحمت سے کس طرح ناامید ہوجاؤں حالانکہ زندگی بھر تو نظَرِرحمت فرماتارہا۔الٰہی!ایک جانب تو میں گناہوں کی وجہ سے ڈرتی ہوں جبکہ دوسری جانب تیری محبت مجھے مطمئن کردیتی ہے۔ الٰہی! میرے  معاملےپر اپنی شان کے مطابق نظر فرما اور مجھ پر اپنا فضل فرما جسے جہالت نے دھوکے میں ڈال رکھاہے۔ الٰہی! اگر تو مجھےاہانت میں مبتلا کرنا چا ہتا تو مجھے ہدایت نہ دیتا اور اگر تو مجھے رسوا کرنا چاہتا تو میری پردہ پوشی نہ فرماتا۔ اے رب عَزَّ  وَجَلَّ! مجھے جس لئے تونے  ہدایت عطا فرمائی اس سے بہرہ مند فرمااور ہمیشہ میری پردہ پوشی فرما۔ الٰہی!میں تجھ سے یہ گمان نہیں رکھتی کہ جس مقصد کے لئے میں نے دنیا میں زندگی گزاری ہے تو مجھے اس سے محروم رکھے گا۔ الٰہی! اگر میں  بے گناہ ہوتی تو عذاب سے نہ  ڈرتی اور اگر تیری شانِ کریمی کا علم نہ ہوتا تو ثواب کی امید نہ کرتی۔
سیِّدَتُنا رحلہ عابدہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہَاکا مجاہَدہ:
(13)…حضرت سیِّدُنا ابراہیم خوَّاص رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سیِّدَتُنا رحلہ عابدہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی