Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
354 - 784
کرنے پر  خواہشات کی تکمیل سے روک کر سزا دے ۔راہِ آخرت  کے مسافر وں کی یہی عادت ہے۔
حکایت :ہاتھ آگ پر رکھ دیا
	حضرت سیِّدُنا منصور بن ابراہیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرما تے ہیں :ایک عبادت گزار نے غیرمَحرَم  عورت سے بات کے دوران اس کی ران پر ہاتھ رکھ دیا۔ندامت  محسوس ہوئی تو اس نے اپنا ہاتھ آگ پر رکھا  حتّٰی کہ وہ جل کر کوئلہ  ہوگیا۔
حکایت:انوکھی توبہ
	منقول ہے کہ بنی اسرائیل کا ایک شخص اپنے عبادت خانہ میں طویل عرصے تک عبادت کرتارہا۔ایک دن باہر جھانکا تواچانک ایک عورت پر نظر پڑی اور اس پر فریفتہ ہوگیا۔اس کے پاس جانے کے لئے قدم باہر نکالا ہی تھا کہ رحمَتِ الٰہی اس کی طرف متوجہ ہوگئی، وہ (خود سے)کہنےلگا:یہ میں کیا کرنے جارہاہوں؟یہ کہہ کر وہ اس برے ارادے سےبازرہااور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اسے محفوظ رکھا۔اس فعل پر نادم ہوتےہوئے وہ اپنا پاؤں عبادت خانہ میں  رکھنے لگا تو خیال  آیایہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو پاؤں  گناہ کے ارادے سے باہر نکلا اب میرے ساتھ عبادت خانہ میں واپس جائے؟ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم!ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔چنانچہ وہ  پاؤں  عبادت خانہ سے باہر لٹکا کر بیٹھ گیاحتّٰی کہ بارشوں،ہواؤں، برف باری  اور دھوپ کی وجہ سے وہ گل کر الگ ہوگیا۔ اس پر وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا شکر بجالایا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے کسی آسمانی کتاب میں اس کا ذکرفرمایا ہے۔
حکایت:انوکھی سزا
	سیِّدُ الطائفہ حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْہَادِیبیان کرتےہیں کہ ایک بارشیخ  اِبْنِ کُرَیْبی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی نے فرمایا: رات کاوقت تھا،مجھے غسل کی ضرورت  پیش  آئی تو میں نےارادہ کیااسی وقت   غسل کرلوں مگرسخت سردی کے سبب نفس نے سستی دِلائی اورمشورہ دیا کہ صبح  تک غسل مؤخر کردو بعد میں  پانی گرم کرکے غسل کرلینا یا حمام چلے جانا،خواہ مخواہ خود کوکیوں مشقت میں  ڈال رہے ہو۔میں نے کہا: بڑی عجیب بات ہےجوحقوق مجھ پر واجب تھےاس کی ادائیگی میں پوری زندگی میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی  فرماں برداری کرتا رہا تو آج  عمل