Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
310 - 784
 فرمائی کہ بے شک جب میں کسی بندے سے محبت کرتا ہوں تو اسے ایسی آزمائشوں میں ڈال دیتا ہوں جنہیں پہاڑ بھی نہیں اٹھا سکتے تا کہ دیکھوں کہ اس کا صِدْق کیسا ہے ۔اگر صبر کرنے والا پاتا ہوں تو اسے اپنا دوست اور محبوب بنا لیتا ہوں اور اگر جَزع فَزع کرنے والا پاتا ہوں کہ لوگوں سے میرے شکوے شکایتیں کرتا ہے تو اسے ذلیل و خوار کردیتا ہوں اور کوئی پروا نہیں کرتا۔
	معلوم ہوا کہ صِدْق کی علامات میں سے یہ بھی ہے کہ تمام مصائب اور عبادات کو چھپائے اور اس بات کو ناپسند جانے کہ لوگ ان  پر مُطَّلَع ہوں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فضل وکرم سے’’نیت، اخلاص اور صدق کا بیان‘‘مکمل ہوا
٭…٭…٭…٭…٭…٭



آٹھ روحانی علاج
(1)…ہُوَاللہُ الرَّحِیْم:جو ہر نماز کے بعد سات بار پڑھ لیا کرے گا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّشیطان کے شر سے بچا رہے گا اور اس کا ایمان پر خاتمہ ہوگا۔
(2)…یَامَالِکُ:90بار جو غریب ونادار روزانہ پڑھا کرے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّغربت سے نجات پا کر مال دار ہو۔
(3)…یَاقُدُّوْسُ:جو کوئی دورانِ سفر ورد کرتا رہے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّتھکن سے محفوظ رہے گا۔
(4)…یَاعَزِیْزُ:41بار حاکم یا افسر وغیرہ کے پاس جانے سے قبل پڑھ لیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّوہ حاکم یا افسر مہربان ہو جائے گا۔
(5)…یَابَارِئُ:10بار جو کوئی ہر جمعہ کو پڑھ لیا کرے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کو بیٹا عطا ہوگا۔ 
(6)…یَافَتَّاحُ:70بار جو روزانہ پڑھا کرے گا،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّمستجاب الدعوات ہوگا(یعنی ہر دعا قبول ہوا کرے گی)۔
(7)…یَاحَکِیْمُ:80بار جو روزانہ پانچوں نمازوں کے بعد پڑھ لیا کرے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکسی کا محتاج نہ ہوگا۔ 
(8)…یَاجَلِیْلُ:10بار پڑھ کر جو اپنے مال واسباب اور رقم وغیرہ پر دم کر دے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّچوری سے محفوظ رہے گا۔(ہر ورد کے اول وآخر ایک بار درود شریف پڑھ لیجئے!) (فیضانِ سنت،۱/ ۱۶۸تا۱۷۰،ملتقطاً)