Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
291 - 784
(14)… وَلَادَ لِيْلَ اَنْصَحُ مِنَ الصِّدْقِ 	کوئی دلیل صِدْق (یعنی سچائی) سے بڑھ کر نصیحت کرنے والی نہیں۔
(15)… وَلَافَقْرَ اَذَلُّ مِنَ الطَّمْعِ	کوئی فقرطمع ولالچ سے زیادہ ذلیل نہیں۔
(16)… وَلَاغِنٰى اَشْقٰى مِنَ الَجَمْعِ 	مال جمع کرنے سے زیادہ بدبخت کوئی تونگری نہیں۔
(17)… وَلَاحَيَاةَ اَطْيَبُ مِنَ الصِّحَّةِ	صحت سے زیادہ اچھی کوئی زندگی نہیں۔
(18)… وَلَامَعِيْشَةَ اَهْنَاُ مِنَ الْعِفَّةِ 	کوئی معیشت پارسائی سے زیادہ خوشگوار نہیں۔
(19)… وَلَاعِبَادَةَ اَحْسَنُ مِنَ الْخُشُوْعِ	کوئی عبادت خشوع سے زیادہ اچھی نہیں۔
(20)… وَلَازُهْدَ خَيْرٌ مِّنَ الْقَنُوْعُ 	کوئی زُہْد قناعت سے بہتر نہیں۔
(21)… وَلَاحَارِسَ اَحْفَظُ مِنَ الصَّمْتِ	خاموشی سے بڑھ کر کوئی محافظ نہیں۔
(22)… وَلَاغَآئِبَ اَقْرَبُ مِنَ الْمَوْتِ	کوئی غائب موت سے بڑھ کر قریب نہیں۔(1)
عجائبات دکھانے والا آئینہ:
	حضرت سیِّدُنامحمد بن سعیدمَروَزِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِیفرماتے ہیں:جب تم صِدْق وسچائی کے ساتھ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طلب کرو گے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّتمہیں ایک ایسا آئینہ عطا فرمائے گاکہ تم اس میں دنیا و آخرت کے تمام عجائبات کو دیکھو گے۔
	حضرت سیِّدُناابوبکر ورّاقعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّزَاقفرماتے ہیں:اپنے اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّکے درمیان معاملات میں صدق کی پاسداری کرو جبکہ اپنے اور لوگوں کے درمیان معاملات میں نرمی اختیار کرو۔
دعوائے عشق آسان ہے:
	حضرت سیِّدُناذُوالنُّون مصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیسے پوچھاگیا:کیا بندے کے پاس اپنے اُمُور کی دُرُستی کا کوئی طریقہ ہے؟تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے یہ اشعار پڑھے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بیان کردہ ان22باتوں میں سے یہاں مقصود صرف یہ بات ہے:”لَادَ لِیْلَ اَنْصَحُ مِنَ الصِّدْقِیعنی کوئی دلیل صدق (یعنی سچائی)سے بڑھ کر نصیحت کرنے والی نہیں “کیونکہ صِدْق تمام بھلائیوں تک پہنچنے  کاذریعہ ہے،یہی نیکیوں کے دروازے کی چابی ہےاورتمام مقامات اسی کے ذریعےتکمیل پاتے ہیں،لہٰذایہ صدق بہترین  نصیحت کرنے والاہے۔(اتحاف السادة المتقین،۱۳/ ۱۳۱)