اگر جھوٹا ہوا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے ایسے ہی غرق کرے گا جیسے فرعون کو غرق کیا تھا۔
ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:فقہااورعُلَما کا تین باتوں پر اِتِّفاق ہے کہ اگر وہ دُرُست ہوجائیں تو بندے کی نجات ہوجائے اور وہ تینوں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مکمل ہوتی ہیں:(۱)…اسلام جوبِدْعَت اوربَدْاِعتقادی سے محفوظ ہو۔(۲)…اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے اَعمال میں صِدْق اِختیار کرنااور(۳)…حلال وپاکیزہ کھانا۔
تورات کے22کلمات:
آسمانی کُتُب کے عالِم حضرت سیِّدُناوَہب بن مُنَبِّہ یمانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیفرماتے ہیں:میں نے تورات شریف کے کنارے پر22کلمات پائے جنہیں بنی اسرائیل کے نیک لوگ جمع ہوکر پڑھتے اور پڑھاتے تھے۔ وہ22کلمات یہ ہیں:
(1)…لَاكَنْزَ اَنْفَعُ مِنَ الْعِلْمِ کوئی خزانہ علم سے زیادہ نافع نہیں۔
(2)…وَلَامَالَ اَرْبَحُ مِنَ الْحِلْمِ کوئی مال بُرد باری سے بڑھ کر سُود مند نہیں۔
(3)… وَلَاحَسَبَ اَوْضَعُ مِنَ الْـغَضَبِ کوئی حسب غصے سے زیادہ گھٹیا نہیں۔
(4)… وَلَاقَرِيْنَ اَزْيَنُ مِنَ الْـعَمَلِ کوئی ساتھی عمل سے زیادہ اچھا نہیں۔
(5)… وَلَارَفِيْقَ اَشْيَنُ مِنَ الْجَـهْلِ جہالت سے زیادہ عیب دار کوئی دوست نہیں۔
(6)… وَلَاشَرَفَ اَعَزُّمِنَ التَّقْوٰى کوئی شرف تقوٰی سے زیادہ عزت والا نہیں۔
(7)… وَلَاكَرَمَ اَوْفٰى مِنْ تَرْكِ الْهَوٰى کوئی سخاوت خواہِشِ نفس کو چھوڑنے سے زیادہ کامل نہیں۔
(8)… وَلَاعَمَلَ اَفْضَلُ مِنَ الْفِكْرِ کوئی عمل فکر سے افضل نہیں۔
(9)… وَلَاحَسَنَةَ اَعْلٰى مِنَ الصَّبْرِ صبر سے اعلیٰ کوئی نیکی نہیں۔
(10)… وَلَاسَيِّئَةَ اَخْزٰى مِنَ الْـكِبْرِ تکبُّر سے بڑھ کر کوئی بُرائی رُسوا کرنے والی نہیں۔
(11)… وَلَادَوَآءَ اَلْيَنُ مِنَ الرِّفْقِ کوئی دواحُسْنِ سُلُوک سے زیادہ نرم نہیں۔
(12)… وَلَادَآءَ اَوْجَعُ مِنَ الْخُـرْقِ کوئی بیماری حماقت سے زیادہ دردناک نہیں۔
(13)… وَلَارَسُوْلَ اَعْدَلُ مِنَ الْحَـقِّ کوئی قاصِد حق سے بڑھ کر عدل کرنے والا نہیں۔