Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
283 - 784
 	یہاں سوال کرنے والے شخص نے ثواب اور تعریف دونوں کا ارادہ کیا تھا۔
(2)…حضرت سیِّدُنامُعاذبن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت بنیادہے:’’اَدْنَی الرِّیآءِ شِرْکٌیعنی تھوڑی سی ریا بھی شرک ہے۔“(1)
(3)…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبیّ کریم،رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:یُقَالُ لِمَنْ اَشْرَکَ فِیْ عَمَلِہٖ خُذْاَجْرَکَ مِمَّنْ عَمِلْتَ لَـہٗیعنی اپنے عمل میں شرک (ریا)کرنے والے سے کہا جائے گا:اپنا اجر اس سے لے جس کے لئے تونے عمل کیا تھا۔(2)
(4)…حضرت سیِّدُنا عُبادہ بن صامِترَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے حدیْثِ قُدسی مروی ہے کہ بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشادفرماتا ہے:اَنَااَغْنَی الْاَغْنِیَآءِعَنِ الشِّرْکَةِ مَنْ عَمِلَ لِیْ عَمَلًافَاَشْرَکَ مَعِیَ غَیْرِیْ وَدَعْتُ نَصِیْبِیْ لِشَرِیْکِیْیعنی میں شرکت سے تمام شُرکا کی نسبت زیادہ بےنیاز ہوں،جومیرے لئے کوئی عمل کرتا ہے اور میرے ساتھ غیر کو شریک کرتا ہے تو میں اپنا حصہ بھی اپنے بنائے گئے شریک کے لئے چھوڑ دیتا ہوں۔(3)
(5)…حضرت سیِّدُنا ابوموسٰی اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ ایک اَعْرابی نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوکر عرض کی:یارسولَاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!ایک شخص غیرت کی وجہ سے لڑتا ہے اور ایک شخص شجاعت دکھانے کے لئے لڑتا ہے اور ایک شخص ا س لئے لڑتا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے راستے میں اپنا مرتبہ دیکھ لے(توان میں سے مجاہدفِیْ سَبِیْلِاللہ کون ہے؟)۔توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:مَنْ قَاتَلَ لِتَکُوْنَ کَلِمَةُ اللّٰہِ ھِیَ الْعُلْیَا فَھُوَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِیعنی جواللہعَزَّ  وَجَلَّکے دین کی سر بلندی کے لئے لڑے وہ مجاہد فِیْ سَبِیْلِاللہ ہے۔(4)
(6)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عُمَر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:تَقُوْلُوْنَ فُلَانٌ شَھِیْدٌ وَّ لَعَلَّہٗ اَنْ یَّکُوْنَ قَدْ مَلَاَ دَفَّتَیْ رَاحِلَتِہٖ وَرِقًایعنی تم کہتے ہو فلاں شخص شہید ہے اور ممکن ہے اس نے اپنی سواری کے دونوں پہلو چاندی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…سنن ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب من ترجی لہ السلامة من الفتن،۴/ ۳۵۰،حدیث:۳۹۸۹،مفھومًا
	المعجم الکبیر،۲۰/ ۳۶،حدیث:۵۳
2…سنن الترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورة الکھف،۵/ ۱۰۵،حدیث:۳۱۶۵
3…مسلم، کتاب الزھد، باب من اشرک فی عملہ غیر اللّٰہ،ص۱۵۹۴، حدیث:۲۹۸۵
4…مسلم، کتاب الامارة، باب من قاتل لتکون کلمة اللّٰہ ھی العلیا فھو فی سبیل اللّٰہ،ص۱۰۵۵، حدیث:۱۹۰۴