Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
265 - 784
طرح کی آمیزش نہ ہوجس طرح اِلحادلُغَوی اعتبار سے’’میلان‘‘ کا نام ہے۔لیکن عرف نے اسے’’حق سے اعراض کرنے‘‘کے ساتھ خاص کر دیا(یعنی جو حق سے مُنْحَرِف ہوصرف  اسی کو مُلْحِد کہیں گے)۔
	معلوم ہوا کہ جس کے فعل کا باعث محض ریا ہو وہ محل ہلاکت میں ہوتا ہے اور ہم اس کے بارے میں گفتگو نہیں کریں گے کیونکہ اس سے متعلق باتیں ہم ”کتاب الریاء“میں بیان کر چکے ہیں۔ریاکے بارے میں سب سے ہلکی بات وہ ہے جو حدیث میں بیان ہوئی۔چنانچہ
ریاکارکے چارنام:
	اِنَّ الْمُرَآئِی یُدْعٰی یَوْمَ الْقِیَامَةِ بِاَرْبَعِ اَسَامٍ یَّا مُرَآئِیْ یَا مُخَـادِعُ یَامُشْرِکُ یَاکَافِرُیعنی ریا کار کو قیامت کے دن چار ناموں سے پکارا جائے گا:اے ریاکار! اے دھوکے باز!اے مشرک!اے کافر!(1)
اخلاص میں نفسانی اغراض ملنے کی صورتیں:
	یہاں ہم صرف اس بارے میں کلام کریں گے کہ جس کی نیتتَقَرُّب اِلَیاللہکی ہو لیکن اس کے ساتھ کوئی دوسرا باعث مثلاً :ریایا کوئی نفسانی غرض وغیرہ مل جائے۔اس کی بہت سی صورتیں ہوسکتی ہیں جیسے:
	(۱)…بندہ روزہ رکھے تا کہ تقرب کے ساتھ ساتھ روزے سے حاصل ہونے والے پرہیز سے بھی فائدہ اٹھائے۔(۲)…غلام آزاد کرے تاکہ اس کےنان نفقہ اور بدخُلقی سے چھٹکارا پائے۔(۳)… حج کرے تاکہ سفر کی وجہ سے اس کا مزاج ٹھیک ہوجائے یا اپنے شہر میں ظاہر ہونے والے کسی شر سے بچ جائے یا اپنے گھر میں کسی دشمن سے بھاگنا مقصود ہو یا اپنے اہل و عیال سے پریشان ہویا کسی اور کام میں مشغولیت کی وجہ سے تھک گیا ہو اور چند دن آرام کرنا چاہتا ہو۔(۴)…جہاد کرے تاکہ لڑائی کے فن میں مہارت حاصل ہو اور اس کے لئے اسباب اور لشکر تیار کرنے کا طریقہ سیکھ لے۔(۵)… تہجد کی نماز پڑھے اور جاگنے کا ایک مقصد یہ ہو کہ اپنے اہل و عیال اور سواری کی حفاظت کر سکے۔(۶)… علم حاصل کرے تا کہ اس کی وجہ سے بقدرِ کفایت مال کا حصول آسان ہوجائے یاخاندان میں عزت ہو یا علم کی وجہ سے اس کی جائیداد اور مال طمع(لالچ) کرنے والوں سے محفوظ رہیں۔(۷)…درس اور وعظ میں مشغول ہو تاکہ چپ رہنے کی تکلیف سے جان چھوٹ جائے اور گفتگو و 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
…فردوس الاخبار،۲/ ۳۵۶،حدیث:۶۹۰۱،بتغیر