اخلاص کی فضیلت پر مشتمل چھ فرامین مصطفٰے:
(1)…ثَلَاثٌ لَّا یَغِلُّ عَلَیْھِنَّ قَلْبُ رَجُلٍ مُسْلِمٍ اِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلّٰہِ وَالنَّصِیْحَةُ لِلْوُلَاةِ ولَزُوْمُ الْجَمَاعَةِیعنی تین باتیں ایسی ہیں جن پر بندۂ مومن کا دل خیانت نہیں کرتا(۱)…خالصاللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے عمل کرنا(۲)…حکمرانوں کی خیر خواہیاور (۳)…(مسلمانوں کی)جماعت کو لازم پکڑنا۔(1)
(2)… حضرت سیِّدُنا مُصْعَب بن سعدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں:میرے والدِماجدحضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو گمان ہوا کہ انہیں مال دار صحابہ پر فضیلت حاصل ہے تومصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:اِنَّمَا نَصَرَاللّٰہُ عَزَّ وَ جَلَّ ھٰذِہِ الْاُمَّةَ بِضُعَفَآئِھَا وَدَعْوَتِھِمْ وَاِخْلَاصِھِمْ وَصَلَاتِھِمْیعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس اُمَّت کی ان کے ناتوانوں،ان کی دعا،اخلاص اورنماز کے ذریعے مدد فرمائی ہے۔(2)
(3)…حضرت سیِّدُناحسن بَصْرِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:رسولُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتا ہے:اَلْاِخْلَاصُ سِرٌّمِّنْ سِرِّیْ اِسْتَوْدَعْتُہٗ قَلْبَ مَنْ اَحْبَبْتُہٗ مِنْ عِبَادِیْیعنی اخلاص میرے رازوں میں سے ایک راز ہے جس کو میں اپنے محبوب بندوں کے دلوں میں ودیعت رکھتا ہوں۔(3)
(4)…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضٰیکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:قِلَّتِ عمل کی فکرنہ کرو بلکہ قبولیَّتِ عمل کی فکر کرو کیونکہ حضورنبیّ پاک،صاحِبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت مُعاذبن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے فرمایا:’’اَخْلِصِ الْعَمَلَ یُجْزِیْکَ مِنْہُ الْقَلِیْلُیعنی اخلاص کے ساتھ عمل کرو کہ اخلاص کے ساتھ تھوڑا عمل بھی تمہیں کافی ہوگا۔‘‘(4)
(5)… مَا مِنْ عَبْدٍ یَخْلُصُ لِلّٰہِ الْعَمَلَ اَرْبَعِیْنَ یَوْمًا اِلَّا ظَھَرَتْ یَنَابِیْعُ الْحِکْمَةِ مِنْ قَلْبِہٖ عَلٰی لِسَانِہٖیعنی جو بندہ 40دن خالص رضائے الٰہی کے لئے عمل کرتا ہے تو اس کے دل سے اس کی زبان پر حکمت کے چشمے جاری ہوجاتے ہیں۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…سنن ابن ماجہ، کتاب السنة، باب من بلغ علما،۱/ ۱۵۱،حدیث:۲۳۰
2…نسائی، کتاب الجھاد، باب الستنصار بالضعیف،ص۵۱۸، حدیث:۳۱۷۵
3…فردوس الاخبار،۲/ ۱۴۵،حدیث:۴۵۳۹
4…نوادر الاصول، الاصل ا لسادس،۱/ ۴۴،حدیث:۴۵،بتغیرقلیل
5…الزھد لابن المبارک، باب فضل ذکر اللّٰہ،ص۳۵۹، حدیث:۱۰۱۴