Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
239 - 784
 زیارت کی جائے اس پر حق ہے کہ وہ زیارت کرنے والاکا اکرام کرے۔(1)
٭…دوسری نیت:ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار کی نیت کرے تو جب تک وہ نماز کے انتظار میں رہے گانمازکاثواب پائے گا(2)،اس فرمانِ باری تعالیٰ’’ وَرَابِطُوۡا ۟ (3) ‘‘  کا یہ بھی معنیٰ ہے۔ 
٭…تیسری نیت:کان،آنکھ،اوردیگراعضاء کوحرکات اور تردُّدات سے روک کر رُہْبَانِیَّت اختیار کرنے کی نیت کرےکیونکہ اعتکاف روزے کی طرح رک جانے کا نام ہے اور یہ ایک طرح کی رُہْبَانِیَّت ہے۔چنانچہ
اس امت کی رُہْبَانیَّت:
	مصطفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:رُھْبَانِیَّةُ اُمَّتِیَ الْقُعُوْدُ فِی الْمَسَاجِدیعنی میری اُمَّت کی رُہْبَانِیَّت مساجد میں بیٹھنا ہے۔(4)
٭…چوتھی نیت:اپنی تمام تر توجُّہ ذاتِ باری تعالیٰ پر مرکوزرکھے،دل کو امورِ آخرت کی طرف لگائےاور جو مشاغل اس معاملےمیں رکاوٹ بنتے ہیں انہیں مسجد میں خَلْوَت(تنہائی)اختیار کر کے دورکرنے کی کوشش کرے۔
٭…پانچویں نیت:اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا ذکر کرنے یا سننے کے لئے تنہائی اختیارکرےجیسا کہ
راہِ خدا میں جہاد کرنے والے کی طرح:
 	حدیثِ پاک میں ہے:مَنْ غَدَااِلَی الْمَسَاجِدِ لِیَذْکُرَ اللّٰہَ تَعَالٰی اَوْ یُذْکَرُ بِہٖ کَانَ کَالْمُجَاھِدِ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ تَعَالٰییعنی  جوشخص صبح کے وقتاللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذکر کرنے یا لوگوں کو ذکر کی طرف مائل کرنے کے لئے مسجد میں گیا وہ راہِ خدامیں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
…المصنف لابن ابی شیبة، کتاب الزھد، باب ما جاء فی لزوم المساجد،۸/ ۱۷۳،حدیث:۸،بتغیرقلیل
	جامع معمر بن راشد ملحق مصنف عبد الرزاق، باب فضل المساجد،۱۰/ ۲۶۷،حدیث:۲۰۷۵۱،مختصرًا
2…نسائی، کتاب المساجد، باب الترغیب فی الجلوس فی المسجد وانتظار الصلاة،ص۱۲۷،حدیث:۷۳۱
3…ترجمۂ کنزالایمان:اورسرحد پر اسلامی ملک کی نگہبانی کرو۔(پ۴،اٰل عمرٰن:۲۰۰)
4…الزھد لابن المبارک، باب التواضع،ص۲۹۰،حدیث:۸۴۵
	معرفة الصحابة لابی نعیم الاصبھانی، عثمان بن مظعون،۳/ ۳۶۶،حدیث:۴۹۴۱
5…حلیة الاولیاء، کعب الاحبار،۶/ ۱۶،حدیث:۷۶۵۵،۷۶۵۴
الموطا للامام مالک بن انس، کتاب قصر الصلاة فی ا لسفر، باب انتظار الصلاة والمشی الیھا،۱/ ۱۵۹،حدیث:۳۹۱