Brailvi Books

اِحیاء ُ الْعُلُوم مترجَم(جلد :5)
222 - 784
 طرح سیکھتے تھے جس طرح تم عمل  سیکھتے ہو۔
)6(…بعض علما فرماتے ہیں:عمل سے پہلے اس کے لئے نیت تلاش کرواور جب تک تم خیر کی نیت کرو گے تب تک خیر کے ساتھ رہو گے۔
حکایت:اخلاص کا طلب گار
	منقول ہے کہ ایک طالِبِ علم،عُلَما کے پاس آیا کرتا اور کہتا:کون ہے جو میری ایسے عمل کی طرف راہ نمائی کرے جس کی وجہ سے میں ہمیشہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے لئے عمل کیا کروں کیونکہ میں یہ پسند نہیں کرتا کہ دن اور رات کی کوئی گھڑی مجھ پرایسی گزرے  میں جس میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکے لئے عمل نہ کرتا ہوں۔اس سے کہا گیا:تم نے اپنا مقصد پالیا جہاں تک ہوسکے نیکی کیا کرو اور جب عمَلِ خیر سے تھک جاؤیا اسے چھوڑ دو تواسے کرنے کی نیت کر لو کیونکہ عمَلِ خیر کی نیت کرنے والا بھی نیک عمل کرنے والے کی طرح ہے ۔
)7(…بعض اکابرینرَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْنفرماتے ہیں:تم پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی بے شمار نعمتیں ہیں اورتمہارے گناہ تمہارے علم سے بہت پوشیدہ ہیں،لہٰذا تم صبح  شام توبہ کر لیا کرو وہ تمہارے درمیان کے گناہ بھی بخش دے گا۔
)8(…حضرت سیِّدُناعیسٰیرُوْحُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامفرماتے ہیں:خو ش خبری ہے اس آنکھ کے لئے جو گناہ کے ارادے کے بغیر سوئے اور بغیر گناہ کئےبیدار ہو۔
)9(…حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا۔
ہم رُسواہوجائیں گے:
)10(…حضرت سیِّدُنافضیل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہجب یہ آیتِ مُبارَکہ تلاوت کرتے:
وَ لَنَبْلُوَنَّکُمْ حَتّٰی نَعْلَمَ الْمُجٰہِدِیۡنَ مِنۡکُمْ وَ الصّٰبِرِیۡنَ ۙ وَ نَبْلُوَا۠ اَخْبَارَکُمْ  ﴿۳۱﴾ (پ۲۶،محمد:۳۱)
ترجمۂ کنز الایمان:اورضرورہم تمہیں جانچیں گے یہاں تک کہ دیکھ لیں تمہارے جہاد کرنے والوں اور صابروں کو اور تمہاری خبریں آزمالیں۔