نیت اداکرنے کی نہ ہو تو وہ زانی ہے اور جوشخص کچھ قرض لے لیکن اس کا ارادہ واپس دینے کا نہ ہو تو وہ چور ہے۔(1)
مردار سے بھی زیادہ بدبودار:
)18(…مَنْ تَطَیَّبَ لِلّٰہِ تَعَالٰی جَآءَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَرِیْحُہٗ اَطْیَبُ مِنَ الْمِسْکِ وَمَنْ تَطَیَّبَ لِغَیْرِاللّٰہِ جَآءَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ وَرِیْحُہٗ اَنْتَنُ مِنَ الْجِیْفَةِیعنی جو شخص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے خوشبو لگائے گا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی خوشبو مشک سے زیادہ عمدہ ہوگی اور جو غَیْرُاللہ کے لئے خوشبو لگائے گا وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی خوشبو مردار سے بھی زیادہ بدبودار ہوگی۔(2)
نیت سے متعلق13اقوال وروایات:
)1(…امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعُمَر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:افضل عمل اللہ عَزَّ وَجَلَّکے فرائض کو ادا کرنا،اس کی حرام کردہ چیزوں سے بچنا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ہاں نیت کا سچا ہونا ہے۔
)2(…حضرت سیِّدُناسالِم بن عبداللہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے حضرت سیِّدُناعُمَر بن عبد العزیزعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْز کومکتوب لکھا کہ جان لو! بندے کے لئے مددِالٰہی اس کی نیت کے مطابق ہوتی ہے، پس جس کی نیت کامل ہوگی اس کے لئے مددِ الٰہی بھی کامل ہوگی اور اگر نیت ناقص ہوتو اسی قدر مدد میں بھی کمی ہوتی ہے۔
)3(…ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:کئی چھوٹے عمل ایسے ہوتے ہیں جنہیں نیت بڑا کردیتی ہے اور کئی بڑے کام ایسے ہوتے ہیں جنہیں نیت چھوٹا بنادیتی ہے۔
)4(…حضرت سیِّدُناداؤدطائیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:نیکو کار شخص جس کی نیت تقوٰی کی ہو اگر اس کے تمام اعضاء بھی دنیا سے متعلق ہوجائیں تو اس کی نیت ایک دن اسے نیتِ صالحہ کی طرف پھیر دے گی اسی طرح جاہل کامعاملہ اس کے برعکس ہے۔
)5(…حضرت سیِّدُناسُفیان ثَوریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں:سَلَف صالحین عمل کے لئے نیت اس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث صھیب بن سنان،۶/ ۵۰۳،حدیث:۱۸۹۵۴
كتاب المجروحين لابن حبان، باب المیم،۲/۲۷۰،الرقم:۹۳۷:محمد بن ابان بن صالح بن عمیر الجعفی
2…المصنف لعبد الرزاق، کتاب الصیام، باب المراة تصلی ولیس فی رقبتھا قلادة وتطیب الرجال،۴/ ۲۴۷،حدیث:۷۹۶۳